تازہ تر ین

نامور بھارتی اداکار عید الفطر کیسے منا رہے ہیں؟

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماہِ رمضان کے اختتام پر آج بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الفطر منائی جارہی ہے۔

اس پُرمسرت موقع پر پاکستانی و بھارتی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے بھی عید مبارک کے پیغامات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عید الفطر کی مناسبت سے بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنی نیک تمناؤں اور محبت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مٹھائی کی تصویر کے ساتھ لکھا ‘عید الفطر منانے والوں کو ڈھیر ساری مبارکباد، آپ سب کیلئے ڈھیر سارا پیار اور دعائیں’۔

اداکارہ سونم کپور اور اداکار ارجن کپور نے بھی اپنی انسٹا اسٹوریز میں ‘عید مبارک’ کی پوسٹس شیئر کیں۔

انیل کپور نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری میں عید مبارک کا پیغام درج کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے، ہماری کوتاہیوں کو معاف کرے، اور ہم سب کو خوشی، امن اور خوشحالی سے نوازے، آئیے شکر گزاری اور ہمدردی کے ساتھ عید کا جشن منائیں’۔

(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام)
(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام)

اداکار فردین خان نے عید کے موقع اپنی والدہ اور بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘جیسے جیسے یہ مقدس وقت ختم ہو رہا ہے، ہم صبر، قربانی اور خاموشی کی خوبصورتی کو یاد کرتے ہیں جو ہمیں خود سے اور ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔ یہ عید نئی روح، بہتر سمجھ اور اُس مہربانی کا وقت ہو جو ہمیں قریب لائے۔ آپ اور آپ کے گھر والوں کو عید مبارک’۔

معروف بھارتی اداکار و ہدایتکار فرحان اختر نے عید کے موقع پر اپنی اہلیہ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی۔

اس موقع پر انہیں روایتی لباس میں ملبوس دیکھا گیا، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم سب ایک ہی چاند تلے خواب بُنتے ہیں، عید مبارک‘۔

اداکارہ مرونال ٹھاکر نے عید کے موقع پر آتشبازی اور چراغاں کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ‘عید مبارک آپ سب کو’

علاوہ ازیں ملائکہ اروڑا اور شلپا شیٹی نے بھی اپنی انسٹا اسٹوریز پر مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام)
(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام)

واضح رہے کہ خلیجی ممالک سمیت کئی ملکوں میں اتوار کے روز عید الفطر منائی گئی تاہم پاکستان، ملائیشیا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، بھارت، اور برونائی کے ساتھ ساتھ امریکا اور برطانیہ کے کچھ حصوں میں آج بروز پیر عید منائی جارہی ہے۔

پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain