تازہ تر ین

سابق بھارتی کرکٹر کا کوہلی کی فرنچائز پر طنز، “غریب” قرار دے دیا

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹاپ ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز کو بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر وریندر سہواگ نے غریب کہہ ڈالا۔

آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں ابتدائی دو میچز میں کامیابی سمیٹ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے غریب فرنچائز کہہ کر مخاطب کیا۔

سہواگ نے کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) جیسی غریب ٹیموں کو بھی پوائنٹس ٹیبل پر اس طرح کی اعلی پوزیشنوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے کبھی بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی کامیابی کا مزہ نہیں چکھا۔

انہوں نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ “غریبوں کو بھی تو رہنے دیں، پتا نہیں کتنی دیر غریب لوگ اوپر رہیں گے! انہیں فوٹو کلک کرنے دیں۔

سہواگ نے اپنے آئی پی ایل کیرئیر میں دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور کھلاڑی کبھی بھی آئی پی ایل ٹائٹل نہیں جیتا جبکہ انکے تبصرے پر رائل چیلنجر بنگلور کے فینز نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بعدازاں سابق کرکٹر نے اپنے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے، میں پیسے کے بارے میں بات کر رہا تھا؟ نہیں، وہ پیسے کے لحاظ سے سب امیر ہیں، فرنچائزز ہر سیزن میں 400-500 کروڑ کماتی ہیں۔ ٹرافی کے حوالے سے بات کررہا ہوں کہ وہ غریب ہیں۔

واضح رہے کہ آر سی بی کے علاوہ پنجاب کنگز، دہلی کیپٹلس، اور لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل میں کبھی ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain