تازہ تر ین

زید خان کی فیملی فوٹو—عید پر چھا گئی

بالی ووڈ اداکار زید خان نے عید کے موقع پر مداحوں کو نہ صرف نیک تمناؤں سے نوازا بلکہ مہربانی اور ہمدردی کی طاقت پر بھی زور دیا۔

عید مسلمانوں کے لیے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے، پورا مہینہ بھوکا پیاسا رہ کر مسلمان رب کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب عید کے چاند کا اعلان ہوتا ہے تو ہر مسلمان کا چہرہ خوشی سے سرشار ہوجاتا ہے۔

دین اسلام کے نزول کے ساتھ ہی عید کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا رہا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں کچھ جدتیں آتی گئیں لیکن اس میں خوشی کا پہلو ہمیشہ نمایاں رہا۔

عید کی خوشی میں عالمِ اسلام میں خوب خوشیاں منائی جاتی ہیں ایسے میں بالی وڈ اسٹارز بھی اپنے اپنے انداز سے خوشی مناتے ہیں۔

بالی وڈ اداکار زید خان نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

 اپنی پوسٹ میں انہوں نے خوشحالی، صحت اور کامیابی کی دعائیں کیں اور ساتھ ہی مہربانی، اتحاد اور شکر گزاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ‘تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک! دعا ہے کہ اللہ آپ کو وہ سکون عطا کرے جو ان چیزوں کو قبول کرنے میں مدد دے جنہیں بدلا نہیں جا سکتا، وہ ہمت دے جو قابلِ تبدیلی چیزوں کو بدل سکے، اور وہ دانائی عطا کرے جو ان دونوں میں فرق سمجھنے میں مدد دے! آئیے اپنی منفرد پہچانوں کو اپناتے ہوئے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ مہربان بننا ظالم بننے سے کہیں زیادہ مشکل کام ہے۔ میں ہر ایک کے لیے خوشیوں، صحت اور کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔ جن کی مدد کر سکتے ہیں، ضرور کریں، اور سب سے اہم بات یہ کہ ذہنی سکون برقرار رکھیں اور ان تمام نعمتوں کے لیے شکر گزار رہیں جو آپ کو ملی ہیں۔‘

زید خان کے اس بامعنی پیغام کو مداحوں نے بے حد سراہا۔ ان کی پوسٹ کے نیچے بے شمار افراد نے عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ بہت سے لوگوں نے ان کے خیالات کی تعریف کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain