تازہ تر ین

ثانیہ مرزا کی فیملی تصاویر—سوشل میڈیا پر تہلکہ

بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی عید ڈے ٹو پر اپنی دلکش فیملی فوٹوز سے سوشل میڈیا پر رونق لگادی۔

ثانیہ مرزا کی ازدواجی زندگی کسی سے پوشیدہ نہیں، انہوں نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں۔

اب ٹینس اسٹار ان دنوں اپنی تمام تر توجہ بیٹے ازہان ملک کی بہتر سے بہترین پرورش میں اور فیملی کیساتھ وقت گزارنے میں مرکوز کیے ہوئی ہیں۔ کیونکہ شعیب ملک کی ثنا جاوید سے اچانک شادی نے یقینی طور پر ثانیہ مرزا کی ذہنی صحت پر اثر ڈالا، جسے ثانیہ نے مضبوطی سے سنبھالا۔

بطور سنگل پیرنٹ دیگر خواتین کیلئے ایک مثال قائم کرنے والی ثانیہ مرزا نے حال ہی میں عید کے دوسرے دن کی مناسبت سے فیملی فوٹوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائیں جس میں انہیں اکلوتے بیٹے ازہان ملک کیساتھ ٹوئنگ کرتے دیکھا گیا۔

انسٹاگرام پوسٹ کی پہلی جھلک میں ثانیہ مرزا اپنے والدین اور بیٹے کیساتھ موجود پوز دے رہی ہیں جبکہ دیگر جھلکیوں میں ثانیہ مرزا کی ازہان ، والدہ اور والد کیساتھ انفرادی پوز شامل ہیں۔

عید ڈے ٹو کی مناسبت سے ثانیہ نے ہلکے گلابی اور سفید پرنٹڈ کرتا شلوار اور نیٹ دوپٹے کاا انتخاب کیا جبکہ بیٹے اذہان ملک نے بھی والدہ ثانیہ مرزا سے ٹوئنگ کرتے ہوئے گلابی کرتے پاجامے میں معصومیت کی تمام حدیں پار کردیں۔

اس موقع پر جو چیز سب کی توجہ کا مرکز بنی وہ تھا ثانیہ مرزا کا سمپل لُک جس میں انہوں نے اپنے بالوں کو مانگ کیساتھ جوڑے میں باندھا اور کانوں میں سادہ بندے پہن کر اپنے لُک کو چار چاند لگائے۔

ساتھ ہی ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کیپشن میں  عید مبارک کہتے ہوئے اپنے تمام فینز کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا کی پوسٹ اور انکے عید لُک کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت لاکھوں فینز نے انہیں عید کی مبارکباد دینے کیساتھ انکے لُک کو بے پناہ پسند کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain