تازہ تر ین

امریکا: سینیٹ میں ڈیموکریٹ رکن کی 20 گھنٹے کی ٹرمپ مخالف تقریر

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رکن کوری بوکر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے گزشتہ 20 گھنٹوں سے تقریر کی جا رہی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوجرسی سے منتخب ڈیموکریٹ رکن کوری بوکر نے مقامی وقت کے مطابق شام کو 7 بجے تقریر شروع کی اور آغاز میں ہی اعلان کردیا کہ اپنی تقریر اس وقت تک جاری رکھوں گا جب میں جسمانی طور پر ہشاش بشاش رہوں گا۔

کوری بوکر 20 گھنٹے گزرنے کے باوجود ہاتھوں میں گلاسز اور پیپر ہاتھ میں لیے تقریر جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اس دوران ساتھی ڈیموکریٹ ارکان کے سوالات کی وجہ سے متعدد بار وقفہ لیا اور جوابات دیے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیموکریٹ رکن کانگریس کی تقریر یوٹیوب میں براہ راست 60 ہزارسے زائد افراد دیکھ رہے تھے۔

تقریر میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی ریاست بھر کے شہریوں سے سن رہا ہوں اور یہاں تک پوری قوم کی طرف سے بھی کانگریس اراکین سے کچھ کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے جس سے اس وقت جاری بحران کی ہنگامی بنیاد پر شناخت ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور میرا ماننا ہے کہ ہمیں کچھ الگ کرنا ہوگا، اس کے لیے آنجہانی جان لیوس کے قول کے مطابق اچھی مصیبت کے لیے کچھ کرنا ہوگا اور میں بھی اس میں شامل ہوں۔

امریکی سینیٹر کی تقریر صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر ایلون مسک اور ان کی پالیسیوں پر تھی اور اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ قانون کی بالادستی، آئین اور امریکی عوام کی ضروریات کی مکمل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر نے صرف 71 دنوں میں امریکی سلامتی، معاشی استحکام، جمہوریت کی بنیادوں اور روایات کو نقصان در نقصان پہنچایا ہے اور ہماری قوم پر یہ وقت نارمل نہیں ہے اور ان سے امریکی سینیٹ میں کچھ ایسا برتاؤ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹرمپ اور ایلون مسک کی جانب سے سینیٹر کوری بوکر کی تقریر پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain