تازہ تر ین

امریکا کا وار! ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں

امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کردیں، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ایران، عرب امارات اور چین کے 6 ادارے اور 2 ایرانیوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

امریکا نے کہا ہے کہ یہ ادارے اور کمپنیاں ایران کیلئے ڈرون پرزہ جات فراہم کررہے تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ایران دہشت گردوں اور روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain