شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنے گھر میں پرسکون ماحول میں بیٹھے ایک تصویر شیئر کی ہے، اس پوسٹ کو سابق کرکٹر نے ’فیملی ٹائم‘ کا کیپشن دیا ہے۔
شاہد آفریدی کی نئی پوسٹ کی دوسری تصویر میں انہیں اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھے، تیسری تصویر میں خوبصورت کیک جبکہ چوتھی تصویر میں بار بی کیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہد آفریدی کی اس پوسٹ پر مداح اپنی پسندیدہ شخصیت کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
کچھ صارفین کا اس پوسٹ پر شاہد آفریدی سے پوچھنا ہے کہ آپ بوڑھے کب ہو رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی اس پوسٹ کا انہیں بے صبری سے انتظار تھا۔