پاکستانی اسٹار جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی نے شادی کے بعد پہلی عید بالی وڈ کے رنگ میں رنگ کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
اسٹار جوڑی نے پاکستانی ڈراما ’ثبات‘ اور ’نیم‘ میں ایک ساتھ کام کیا جہاں دونوں نے بطور جوڑی کام کیا اور دونوں ہی ڈراموں میں ان کی جوڑی کو فینز کی جانب سے بے انتہا پسند کیا گیا۔
رواں سال نکاح کے بندھن میں بندھ کر یہ جوڑی اپنی زندگی کے اس سفر کا آغاز کرچکی ہے جو سب سے زیادہ خاص کہلایا جاتا ہے۔
شادی کے بعد دونوں کی پہلی عید تھی جس کو دونوں نے بالی وڈ اسٹائل میں منایا اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کیں۔
شیئر کی گئیں تصاویر میں ماورا حسین جامنی لمبی قمیص کے ساتھ ٹراؤزر پہنی نظر آئیں جبکہ گلابی اسٹیلیٹوز اور ہینڈ بیگ کا انتخاب کیا۔
اداکارہ نے گلے میں بڑا چوکر پہنا اور کانوں میں اس سے میچنگ بندے پہنے جو انکے لُک کو مزید نکھار گئے۔
ماورا حسین کے ساتھ بطور شوہر پہلی عید منانے والے امیر گیلانی نے ہلکی گلابی شلوار قمیص پہنی اور آنکھوں پر گوگلز لگاکر کول ہیرو وائبز دیں۔
ان تصاویر میں ان کے ساتھ پالتو کتا بھی تھا اور اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہوں نے بالی وڈ فلم ‘پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو’ کا گیت ‘تو میرے اغل بغل ہے’ لگایا اور گانے کی پوری وائب کو اپنے اسٹائل سے میچ کیا۔
فینز کی جانب سے دونوں کی یہ حسین تصاویر بے انتہا پسند کی جارہی ہیں اور کمنٹ سیکشن میں فینز اس تعریف کو الفاظ کی صورت بھی دے رہے ہیں۔