تازہ تر ین

مناہل ملک! عمرے کے بعد ایک اور لیکڈ ویڈیو

اپنی لپ سنکنگ ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی عمرہ ادائیگی کے بعد عید الفطر کے موقع پر ایک اور نازیبا لیک ویڈیو ہر جانب طوفان برپا کرگئی۔

لاکھوں فالوورز  کی مالک معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بار پھر ویڈیو لیک کے تنازع کا شکار ہو گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر چند ایسی نازیبا اور قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر زیر گردش  کررہی ہیں جس میں مناہل ملک کو نجی لمحات میں دکھایا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وہ نازیبا ویڈیوز کے سبب ٹاک آف دی ٹاؤن بنی ہوں بلکہ اس سے قبل بھی گزشتہ سال اکتوبر میں بھی متعدد  ویڈیو لیک ہونے کے سبب انہیں خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ٹک ٹاکر مناہل ملک کا ساری صورتحال پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تمام کی تمام ویڈیوز جعلی ہیں جوکہ اے آئی سے ایڈٹ کی گئی ہیں،میں نے ایسی گھناؤنی حرکت کرنے والوں کے خلاف شکایت ایف آئی اے میں درج کروادی ہیں امید ہے ملزمان جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے’۔

اور صرف یہی نہیں بلکہ ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد مناہل ملک نے کچھ عرصے کیلئے سوشل میڈیا  چھوڑ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر دوبارہ ایک نئے انداز سے منظر عام پر آنا بھی صارفین کو کچھ سمجھ نہ آیا ، اور اب جبکہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں عمرے ادائیگی کے بعد عید کی خوشیاں منانا انکے فینز کو خوب بھایا وہیں اب ایک بار پھر غیر اخلاقی ویڈیوز نے ہر سو تہلکہ مچایا ہوا ہے۔

ان شرمناک  ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ نئی لیک ہونے والی ویڈیو میں مناہل کو نازک صورتحال میں دکھایا گیا ہے، جس نے پرائیویسی اور آن لائن مواد کے حوالے سے بحث کو دوبارہ چھیڑ دیا ہے۔

اس صورت حال کے بعد سوشل میڈیا صارفین مناہل کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی مذمت کر رہے ہیں، جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ سب محض شہرت حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔

ساتھ ہی اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ یہ واقعہ ڈیجیٹل اخلاقیات، ذاتی حدود اور سوشل میڈیا اسکینڈلز کے معاشرے پر اثرات جیسے سنگین مسائل کو اجاگر کررہا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain