تازہ تر ین

تھیٹرز کے نام پر فحاشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں۔ جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کریں گے ان کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ عید کے موقع پر شہریوں کو تھیٹرز مالکان اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔

وفاقی وزیر نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز چلانے کی اجازت نہیں۔ پنجاب میں جو بھی غیر قانونی اور بغیر لائسنس تھیٹرز چلائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی سی اور ضلعی انتظامیہ پنجاب آرٹ کونسل کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ جو تھیٹرز پالیسی اور ایس او پیز کی خلاف کرے اس کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جلد خود بھی پنجاب کے مختلف اضلاع کے تھیٹرز کے سرپرائز وزٹ کروں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain