تازہ تر ین

بیٹے کو خود اسکول چھوڑنا میری ترجیح:اقراء عزیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز کا کہنا ہے کہ میری سب سے پہلی ترجیح میرا بیٹا کبیر ہے۔

اقراء عزیز نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ماں بننے کے بعد اپنی نجی زندگی اور شوبز کیریئر کے درمیان توازن کیسے برقرار رکھتی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں ہمارے پروجیکٹس کا شیڈول مشکل ہوتا ہے تو سمجھدار لوگ ایک سال میں ایک ہی پروجیکٹ کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اداکار کو 2 یا 3 سیٹ پر آنا جانا مشکل لگتا ہے تو بہتر ہے کہ وہ ایک سال میں صرف ایک ہی پروجیکٹ پر کام کرے۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے ویسے بھی گھر پر اپنے بیٹے کے ساتھ رہنا بہت پسند ہے کیونکہ وہ بڑا ہو رہا ہے تو میں اپنا زیادہ وقت اس کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں۔

اقراء عزیز نے بتایا کہ ابھی اپنی نئی ڈرامہ سیریل ’پیراڈائس‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی میری سب سے پہلی ترجیح میرا بیٹا کبیر ہی تھا، اس لیے میں نے اپنی پروڈکشن ٹیم سے جا کر خاص طور پر یہ بات کی کہ میں صبح سیٹ پر آنے سے پہلے اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے جاؤں گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میری ترجیح یہ ہوتی ہے کہ میں اپنے بیٹے کو کم از کم  اسکول چھوڑنے خود جاؤں باقی اگر واپسی میں اسے اسکول سے لینے کے لیے میں شوٹنگ کی وجہ سے خود نہ بھی جا سکوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain