تازہ تر ین

سجل علی کی دلکش ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے اور دلکش انداز کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سجل علی نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، جس پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کی بھرمار ہو گئی۔

سجل علی نے عید کے موقع پر انسٹاگرام پر سیاہ پشواس زیب تن کیے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں بالی ووڈ کے مشہور گیت دیکھو ناں کی دھن بج رہی ہے۔

سجل علی کی دلکش مسکراہٹ، نٹ کھٹ ادائیں اور بولتی آنکھوں نے مداحوں کے دلوں پر خوب وار کیے۔

سجل علی کے پہننے کے انداز نے ان کے فیشن سینس کی ایک اور جھلک پیش کی۔

انہوں نے لوز بریڈ میں زلفیں سنواری ہوئی تھیں، جبکہ کانوں میں جھمکے اور ہاتھوں میں سلور میٹل چوڑیاں ان کے خوبصورت انداز کو مکمل کر رہی تھیں۔

سجل علی کے کمنٹس سیکشن میں مداحوں نے محبت بھرے پیغامات بھیجے اور ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے بھی سجل علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری پسندیدہ کو عید مبارک۔

واضح رہے کہ سجل علی نے ڈرامہ محمود آباد کی ملکائیں میں آفرین کے کردار سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جس میں چپ رہو، گلِ رعنا، او رنگریزہ، یقین کا سفر، زرد پتوں کا بن اور آنگن شامل ہیں۔

وہ بالی ووڈ فلم موم میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں، جہاں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain