چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک اور اعزاز مل گیا۔
ورچوئل اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سونپ دی گئی ہے۔
قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس تھی تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے گزشتہ برس ایشیاکپ اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر ہی کروایا جائے گا تاہم ایونٹ کا میزبان بھارت ہی سپرد ہوگا۔
اے سی سی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری رہنے والے تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔