تازہ تر ین

ہانیہ عامر کی ‘چاندنی راتیں’: عید پر ہانیہ عامر کی فلم نے توجہ سمیٹی

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے عید کے موقع پر اپنے شوبز کے دوستوں کے ساتھ گزارے گئے یادگار دن کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کردیں۔

کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہانیہ عامر نے ‘جانان’ سے کریئر کا آغاز کیا لیکن انکی شہرت کے آسمان پر پہنچانے والا ڈراما ‘میرے ہمسفر’ ثابت ہوا جس میں وہ ‘ہالا’ نامی کردار نبھاتی نظر آئیں۔

برطانوی پارلیمنٹ میں بھی ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کا اعتراف

ہانیہ عامر کے دیگر مشہور ڈراموں میں ‘تتلی’ ، ‘دلربا’ ، ‘عشقیہ’ ، ‘سنگِ ماہ’ ، ‘مجھے پیار ہوا تھا’ اور بلاک بسٹر ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ شامل ہیں۔

ہانیہ عامر کی اداکاری تو کمال ہے ہی لیکن انکا سوشل میڈیا پر متحرک رہنا اور اپنی انٹرٹینمنٹ سے بھری ویڈیوز شیئر کرنا سب کی توجہ کا مرکز بنتا رہتا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کا کیپشن ‘چاندنی راتیں’ رکھا اور اس میں شامل تصاویر میں وہ اپنے سیلیبریٹی فرینڈز کے ساتھ عید کو یادگار بناتی نظر آئیں۔

اداکارہ کی سب سے پہلی تصویر کا بیک گراؤنڈ گیندے کے پھولوں اور فیری لائیٹس سے خوب سجا نظر آیا جبکہ خود ہانیہ عامر دلکش دیسی لُک میں نظر آئیں اور انہوں نے ہاتھ میں شیر قورمہ کا بڑا پیالہ پکڑ رکھا تھا۔

ہانیہ عامر کی بچپن کی تصویر کیوٹنس کے ریکارڈ توڑ گئی

اس تصویر کے علاوہ ہانیہ عامر عزیر جسوال کے ساتھ بھی متعدد تصاویر میں پوز دیتی، ہنستی مسکراتی دکھیں، جبکہ باقی رینڈم تصاویر بھی اس دن کی یادگار جھلکیاں تھیں جو فینز کو اپنی جانب متوجہ کرگئیں۔

علاوہ ازیں اس پوسٹ میں چند ویڈیوز بھی شامل کیں جن میں کہیں وہ سوتی نظر آئیں تو کہیں گانے پر وائب میچ کرتی دکھیں۔

ہانیہ عامر کی عید پر چاندنی راتیں توجہ سمیٹ گئیں

اہم خبریں

دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain