تازہ تر ین

کیا ڈیٹنگ چل رہی ہے ؟ ہانیہ عامر اور عزیر جسوال کے بارے افواہیں زور پکڑ گئیں

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے گلوکار عزیر جسوال کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھ جانے کی افواہوں نے جنم لے لیا۔

ہانیہ عامر کی خاصیت کو ہائی لائیٹ کرتی فہرست بنائی جائے تو انکی بہترین اداکاری، خوبصورتی، شوخ مزاجی، نرم دلی، دلکش مسکراہٹ جیسی خصوصیات لکھی جاتی جائینگی پھر بھی فینز کو فہرست ادھوری معلوم ہوگی۔

ہانیہ عامر کی اداکاری تو کمال ہے ہی لیکن انکا سوشل میڈیا پر متحرک رہنا اور اپنی انٹرٹینمنٹ سے بھری ویڈیوز شیئر کرنا سب کی توجہ کا مرکز بنتا رہتا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کا کیپشن ‘چاندنی راتیں’ رکھا اور اس میں شامل تصاویر میں وہ اپنے سیلیبریٹی فرینڈز کے ساتھ عید کو یادگار بناتی نظر آئیں۔

اس دعوت کا اہتمام اداکار عثمان خالد بٹ کی بہن کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں ہانیہ عامر کے علاوہ عزیر جسوال اور علی رحمان بھی نظر آئے۔

پوسٹ میں شامل اداکارہ کی سب سے پہلی تصویر کا بیک گراؤنڈ گیندے کے پھولوں اور فیری لائیٹس سے خوب سجا نظر آیا جبکہ خود ہانیہ عامر دلکش دیسی لُک میں نظر آئیں اور انہوں نے ہاتھ میں شیر خرما کا بڑا پیالہ پکڑ رکھا تھا۔

اسی مقام پر عزیر جسوال نے بھی یادگار تصویر لی اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

علاوہ ازیں ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں عزیر جسوال کے ساتھ بھی متعدد تصاویر شامل ہیں جن میں وہ دونوں اکٹھے بیٹھے پوز دیتے، ہنستے مسکراتے دکھے۔

ہانیہ عامر نے ایک تصویر ایسی بھی شامل کی جو مونوکروم ہے لیکن اس میں انکے ہاتھ میں پھول کے کنگن اور گلدستے رکھے ہوئے ہیں۔

دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ بے تکلفی دیکھ کر فینز تجسس کا شکار ہیں اور کمنٹ سیکشن میں دونوں کے رشتے کے حوالے سے پوچھ رہے ہیں کہ آیا یہ صرف دوستی ہے یا اس بڑھ کر کچھ ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘عزیر جسوال نے بابر اعظم کا پتہ کاٹ دیا بھئی’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘چلو بھئی ہانیہ عامربھی اب شادی کرنے والی ہے، لڑکا بھی اچھا ہے یہ ہمارا’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain