تازہ تر ین

” اتنی عیاشی ” ایرانی صدر نے معاون کو کس وجہ سے فارغ کیا؟

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے غیر ملکی پر تعیش تفریحی سفر پر جانے کی وجہ سے معاون خصوصی کو برطرف کردیا۔

 ایرانی صدر نے معاون خصوصی پارلیمانی امور شہرام دبیری کو انٹارکٹیکا کے پرتعیش تفریحی سفر پر جانے کی وجہ سے برطرف  کیا۔

صدر مسعود پزشکیان کے حکمنامے میں کہا گیا کہ ایران کے عوام کی بڑی تعداد معاشی دباؤ کا شکار ہے، افسوس کا مقام ہے اعلیٰ حکام لگژری تفریحی سفر کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی معاون خصوصی شہرام دبیری کی انٹارکٹیکا کے سفر کی تصویر وائرل ہوئی تھی، تصویر میں معاون خصوصی خاتون کے ہمراہ انٹارکٹیکا جانے والے جہاز کے ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain