تازہ تر ین

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی لا انفورسمنٹ سوسائٹی کیجانب سے پاکستان ہیریٹیج اینڈ ریزولیوشن ڈے کاانعقاد

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ شعبے میں پاکستان ہیریٹیج اینڈ ریزولیشن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کی پاکستان امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان ہیریٹیج اینڈ ریزولیوشن ڈے کاانعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے شرکت کی۔

 قونصل جنرل عامر اتوزئی نے امن و سلامتی کو مضبوط بنانے میں پاکستانی امریکی افسران کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اورعوامی خدمت کے لیے ان کی لگن اور پاکستان میں ان کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہا۔

یہ تقریب نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی اور اسے کمیونٹی کے فخر، ثقافتی جشن اور عوامی خدمت کے زبردست نمائش کے ذریعے اجاگرکیاگیا۔

تقریب میں نیویارک کے میئرایرک ایڈمز، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار، پولیس کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اور پاکستانی امریکن پولیس افسران، ان کے اہل خانہ اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سرکردہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں قونصل جنرل عامر اتوزئی نے نیویارک کے متنوع محلوں میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانے میں پاکستانی امریکی افسران کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے عوامی خدمت کے لیے ان کی لگن اور پاکستان میں ان کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہا، جو ان کی جڑوں سے گہری وابستگی اور عالمی ذمہ داری کے احساس کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے دنیا کے سب سے متحرک شہروں میں سے ایک کے مرکز میں پاکستان کے ورثے کو منانے کے ان کے اقدام کی تعریف کی اور انہیں ’’پاکستان کے حقیقی سفیر‘‘ قرار دیا جو ثقافتی شناخت میں اتحاد، لچک اور فخر کی اقدار کی مثال دیتے ہیں۔

اس تقریب نے قانون کے نفاذ میں پاکستانی امریکیوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور کمیونٹیز کے درمیان ایک پل کے طور پر ان کی کامیابیوں کا جشن منایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain