تازہ تر ین

چین کا امریکا پر 84 فیصد ٹیرف کا اعلان

چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی اور سلسلہ رکتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا کی درآمدی اشیاء پر 84 فیصد تک نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

چینی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی مصنوعات پر ان نئے ٹیرف کا نفاذ جمعرات سے ہوگا۔

خیال رہے کہ چین نے پہلے ہی امریکی درآمدی اشیاء پر 34 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا تھا جس میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

چین کا یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی طرف عائد کیا گیا ٹیرف 104 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ سے عالمی منڈیوں میں مزید بے چینی پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

تجارتی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ جوابی ٹیرف عائد کرنے سے امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور عالمی معیشت پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain