تازہ تر ین

بابر اعظم کیا انجرڈ ؟پشاور زلمی کو کہیں جھٹکا تو نہیں لگ گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کپتان بابراعظم کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) معروف فرنچاز پشار زلمی کے کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث انہیں چلنے میں دشورای کا سامنا کرنا پڑا۔

تربیتی سیشن کے دوران بابراعظم کو گیند پاؤں پر لگی جس بعد انہیں لنگڑا کر ڈریسنگ روم کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔

فرنچائز کی جانب سے ٹیم کے کپتان بابراعظم کی انجری پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہیں ابتدائی کچھ میچز میں باہر بیٹھے رہنا پڑسکتا ہے۔

پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی ک اپنا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کھیلنا ہے، یہ میچ دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain