تازہ تر ین

چاہت کی کرکٹ تیاریاں! پریکٹس ویڈیو نے دھوم مچا دی

پاکستان میوزک انڈسٹری کے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو میں وائرل گانے ’بدو بدی‘ کے گلوکار و اداکار بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان نے ہلکے سبز رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

گلوکار گراؤنڈ میں بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی دلچسپ رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا دعویٰ ہے کہ وہ سابق کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain