سال کا سب سے زیادہ منتظر فیشن میلہ میٹ گالا صرف ایک ریڈ کارپٹ ایونٹ نہیں بلکہ اس کہیں بڑھ کر ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں فیشن، فن، ڈرامہ اور قصہ خوانی کا ملاپ ہوتا ہے۔
ہر سال مشہور شخصیات میٹ گالا نائٹ کی تھیم سے مطابقت رکھنے کے لیے اپنے اسٹائلنگ گیم کو ایک لیول اور آگے بڑھاتے ہیں اور فیشن کی تاریخ میں ناقابل فراموش لمحات تخلیق کرتے ہیں۔
ثقافت کی دلکش تشریح سے لے کر شاندار خراج تحسین تک آج کے آرٹیکل میں پانچ ایسے خوبصورت ملبوسات ہیں جنہوں نے میٹ گالا کو مکمل طور پر مجسم کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔
میٹ گالا میں عالیہ بھٹ

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ عالیہ بھٹ نے 2024 کے میٹ گالا میں 23 فٹ لمبے پلّو والی ایک کسٹمائز سبھیاساچی ساڑھی پہن کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
‘گارڈن آف ٹائم’ کے تھیم سے مطابقت رکھنے کے لیے ڈیزائن کی گئی اس ساڑھی میں ہاتھ سے کڑھائی والے پھولوں کے نقش و نگار، شیشے، موتیوں اور نیم قیمتی جواہرات شامل تھے۔
عالیہ کا یہ انداز ہندوستان کے دلکش ثقافتی ورثے کو ایک شاندار خراج تحسین تھا۔
میٹ گالا میں بلیک لائیولی

میٹ گالا 2022 کی تھیم ‘ان امریکا این اینتھولوجی آف فیشن‘ کے لیے ہالی وڈ اداکارہ بلیک لائیولی نے مجسمہ آزادی (اسٹیچو آف لیبرٹی) سے متاثر ہو کر اٹلیئر ورساچے گاؤن پہنا۔
بلیک لائیولی کی جانب سے زیب تن کیا گیا یہ گاؤن نہ اسٹیچو آف لیبرٹی کی تعمیراتی عظمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے بلکہ اس تبدیلی کو بھی جو آکسیڈیشن کے ذریعے مجسمے کو پہنچی ہے۔
بلیک نے اپنے گاؤن سے اسٹوری ٹیلنگ کے ساتھ فیشن کو شاندار طریقے سے ضم کیا جو میٹ گالا کا ایک آئیکونک لک بن گیا۔
میٹ گالا میں کم کارڈیشین

میٹ گالا 2022 کی تھیم ‘ان امریکا این اینتھولوجی آف فیشن‘ کے لیے کم کارڈیشین نےمیٹ گالا کے ریڈ کارپٹ میں قدم رکھ کر سرخیوں میں جگہ بنائی۔
انہوں نے میٹ گالا کیلئے وہ جین لوئس گاؤن پہنا جو جان ایف کینیڈی کے لیے اپنی مشہور ‘ہیپی برتھ ڈے، مسٹر پریزیڈنٹ’ پرفارمنس کے دوران ہالی وڈ کی دلکش اداکارہ و ماڈل مارلن منرو نے پہنا تھا۔
اسکن کلر کا کرسٹل سے مزین یہ لباس صرف ایک گاؤن نہیں بلکہ امریکی پاپ کلچر کے ایک یادگار دن کو خراج تحسین تھا۔
میٹ گالا میں زینڈیا

میٹ گالا 2018 کی تھیم ‘ہیونلی باڈیز فیشن اینڈ دی کیتھولک امیجینیشن‘ کیلئے ایک جدید دور کی دلکش لباس میں ملبوس امریکی اداکارہ و گلوکارہ زینڈیا ریڈ کارپٹ پر جنگجو کے انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔
میٹ گالا کیلئے اداکارہ کی جانب سے زیب تن کیا گیا کسٹمائز ورساچی گاؤن غیر معمولی تھا۔
جس میں کولڈ شولڈر آرمر پلیٹنگ اور ایک مجسمہ سازی والا دھاتی کمر بند تھا اور یوں اس جرات مندانہ ایوانٹ گارڈ انداز نے زینڈیا کیلئے فیشن کی آئیکونک اِٹ گرل کے طور پر حیثیت کو اور مضبوط کیا۔
میٹ گالا میں ریحانہ

2018 کی میٹ گالا تھیم ‘ہیونلی باڈیز فیشن اینڈ دی کیتھولک امیجینیشن‘ کے لیے ہی امریکی گلوکارہ ریحانہ نے جان گیلیانو کے ڈیزائن کردہ میسن مارجیلا کے ایک دلکش جوڑے کو زیب تن کرکے شو اسٹیلر کا خطاب حاصل کیا۔
ریحانہ کے اس آئیکونک ہائی فیشن انداز نے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوتے ہی دھوم مچادی۔
گلوکارہ نے ریڈ کارپٹ پر تھیم کے مطابق موتیوں سے مزین تاج کو ڈائمنڈ اور موتیوں سے جڑے منی ڈریس کے ساتھ ایک مماثل پوری لمبائی والے چوغے کے ساتھ پہن کر میٹ گالا کے آئیکونک لکس میں اپنا نام درج کروایا۔