تازہ تر ین

پہلی محبت کا درد؟ رومیسہ خان کا ڈکی کے نام جذباتی پیغام

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ رومیسہ خان کا پہلی محبت ادھوری رہ جانے سے متعلق دیا گیا بیان یوٹیوبر ڈکی بھائی کو چرچوں میں لے آیا۔

رومیسہ خان نے 2020 میں ڈرامہ ‘ماسٹرز’ سے اداکاری کا آغاز کیا اور ‘چاند تارا’ اور ‘نور’ جیسے مقبول ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔ فلم ‘جان’ میں ان کی اداکاری کو مداحوں اور ناقدین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

ڈیجیٹل دنیا سے شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوانے والی رومیسہ خان عمران اشرف کے شو ‘مذاق رات’ میں جلوہ گر ہوئیں جہاں وہ دوران گفتگو اپنی ادھوری  محبت کے بارے میں جذباتی انکشافات کر بیٹھیں۔

رومیسہ خان نے بتایا کہ ‘میں محبت میں گرفتار ہو چکی ہوں اور اب بھی وہ محبت میرے دل میں ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘محبت انسان کو برباد کر دیتی ہے، اس لیے دل دینے سے پہلے سو بار سوچنا چاہیے۔ انہوں نے یکطرفہ محبت پر مبنی ایک شعر بھی پڑھا:

اُس کی ہر ایک یاد میں لذت ہوتی ہے،

پہلی محبت، پہلی محبت ہوتی ہے

اور اُس کا ساتھ نہیں ہے تو احساس ہوا کہ

ایک تصویر کی کتنی قیمت ہوتی ہے۔’

مداحوں کا ماننا ہے کہ ‘رومیسہ خان جس پہلی محبت کا ذکر کر رہی ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ ڈکی بھائی سے محبت ہی ہے’۔

رومیسہ خان کی گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے تبصرے شروع کر دیے۔ مداحوں نے اندازہ لگایا کہ رومیسہ کی ‘پہلی محبت’ دراصل یوٹیوبر ڈکی بھائی تھے، جو اب عروب جتوئی سے شادی شدہ ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ رومیسہ کی پہلی محبت ڈکی بھائی تھے’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ڈکی بھائی ایک وفادار شخص ہیں، کیونکہ انہوں نے رومیسہ کے لیے عروب کو دھوکہ نہیں دیا۔’

جبکہ ایک اور تبصرہ کچھ یوں تھا کہ ‘ڈکی بھائی،آپ نے رومیسہ کی سچی محبت کی قدر نہیں کی۔’

دوسری جانب بات کریں ڈکی بھائی کی تو معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے سال 2023 میں کانٹینٹ کرئیٹر عروب جتوئی سے شادی کی تھی اسکے بعد سے عروب اور ڈکی ساتھ وی لاگز بناتے ہیں اور فیملی وی لاگنگ کو پروموٹ کرتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ وہ ساتھ ٹریولنگ کے وی لاگز بھی اپنے چاہنے والوں کے لیے شیئر کرتے ہیں جنہیں دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain