تازہ تر ین

کشور کمار نے مدھوبالا کو مرنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا تھا، بہن کا دعویٰ

عالمی شہرت یافتہ گلوکار کشور کمار اور ماضی کی حسین ترین ہیروئن مدھو بالا کی ذاتی زندگی کے تلخ حقائق ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گئے۔

مادھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بہنوئی کشور کمار نے میری بہن کو بیماری کی حالت میں مکمل طور پر تنہا چھوڑ دیا تھا۔

فلمی دنیا کی ’ٹریجڈی کوئین‘ مدھو بالا نے دلیپ کمار سے تعلق ختم ہونے کے بعد گلوکار کشور کمار سے شادی کی تھی۔

یہ شادی اس وقت ہوئی جب مدھو بالا کو دل کی ایک سنگین بیماری لاحق ہو چکی تھی اور ڈاکٹرز نے واضح کر دیا تھا کہ وہ صرف 2 سال زندہ رہ سکیں گی۔

مدھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے بتایا کہ کشور کمار بہن کو لندن علاج کے لیے لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے جواب دے دیا۔

مدھر بھوشن نے کہا کہ کشور کمار بہن اپنے ساتھ لے جانے کے بجائے ہمارے گھر چھوڑ گئے اور کہا کہ میں کئی پروجیکٹس میں پھنسا ہوا ہوں اور بہت مصروف ہوں۔ اس لیے دیکھ بھال نہیں کرسکتا۔

جس کے بعد کشور کمار نے مدھو بالا کے لیے ممبئی کے کارٹر روڈ پر ایک فلیٹ خریدا جس میں وہ اکیلی ہی رہتی تھیں۔ بہنوئی مہینوں بعد آتے اور اکثر ان کا فون بھی بند رہتا تھا۔

مدھر بھوشن نے کہا کہ کشور کمار میری بہن کو کہا کرتے تھے اگر میں روز آؤں گا تو تم مجھے دیکھ کر رو گی اور اس طرح دل پر اثر پڑے گا۔

مدھر بھوشن کے مطابق، مدھو بالا کو ڈاکٹروں نے صرف دو سال دیے تھے، لیکن ان کی حیران کن قوتِ ارادی نے انہیں نو سال تک زندہ رکھا۔ وہ آخرکار 1969 میں محض 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain