تازہ تر ین

ٹیکن چیمپئین ارسلان ایش ویزہ مسائل کے باعث اہم ٹورنامنٹس سے باہر

ای اسپورٹس ٹیکن مقابلوں میں پاکستان چیمپئین بنوانے والے ارسلان ایش کو جاپان اور ریاض مقابلوں کیلئے ویزہ نہیں مل سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 مرتبہ چیمپئین اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ٹیکن کھلاڑی ارسلان ایش ویزہ مسائل کے سبب جاپان 2025 اور ریاض کلیش ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ای اسپورٹس چیمپئین نے لکھا کہ میں ہر ممکن کوشش کرچکا لیکن ویزہ مسائل کے سبب اب ایونٹ میں شریک سے محروم ہوں، پاسپورٹ کی پابندیوں کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے۔

قبل ازیں ٹیکن مقابلوں میں دنیا بھر میں پاکستان کی پہنچان کروانے والے ارسلان ایش نے ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ کرکٹ ہماری قومی جنون ہے لیکن میں ایک ایسے مستقبل کا خواب دیکھتا ہوں جہاں دیگر کھیلوں بالخصوص ای اسپورٹس کو بھی

یکساں سپورٹ ملے، تاہم ٹورنامنٹس جیتنے کے باوجود ہمیں کوئی سپورٹ نہیں دی جاتی۔

ای اسپورٹس ورلڈکپ 2025:

7 جولائی سے 4 اگست تک سعودی عرب میں منعقد ہوگا، جس میں 25 گیمز ہوں گے اور 2 ہزار سے زائد کھلاڑی جبکہ 200 سے زائد کلبز بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس ای اسپورٹس ورلڈکپ مقابلے کی انعامی رقم 54.3 ملین پاؤنڈ (یعنی پاکستانی روپوں میں 20 ارب 21 کروڑ 78 لاکھ سے زائد) ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain