تازہ تر ین

جیکولین ایلون مسک کی والدہ کے ساتھ ایسٹر منانےمندر پہنچ گیئں

چند روز قبل والدہ کی موت کا صدمہ برداشت کرنے والی بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز  مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر ممبئی کے مشہور سدھی ونائک مندر پہنچ گئیں۔

اس موقع کو مزید خاص بنانے والی بات یہ تھی کہ اداکارہ کے ساتھ ایلون مسک کی والدہ مائے مسک بھی موجود تھیں۔

جیکولین فرنینڈس نے بالی وڈ جرنی سے کیا سبق سیکھا؟

جیکولین اور  مائے مسک کی مندر میں عبادت کرتے ہوئے جاری ہونے والی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مندر میں موجود اداکارہ جیکولین سنہری اور آف وائٹ  رنگ کی شلوار قمیض میں نظر آئیں جبکہ مائے مسک پھولوں والے پرنٹ کا آف وائٹ کرتا اور پاجامہ زیب تن کیا ہوا تھا۔

تصاویر دیکھیے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی والدہ مائے مسک اس وقت اپنی کتاب کی لانچ کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔

مندر میں عبادت کے بعد بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا تھا کہ ’اپنی عزیز دوست مائے مسک کے ساتھ مندر آنا ایک بہت خوبصورت تجربہ تھا‘۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ‘مائے اپنی کتاب کی لانچ کے لیے بھارت میں ہیں، ان کی کتاب   نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے خاص طور پر یہ کہ عمر صرف ایک عدد ہے اور اسے آپ کے خوابوں اور اہداف کی وضاحت نہیں کرنی چاہیے‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین اور مائے مسک کے ساتھ اداکارہ انوشا ڈانڈیکر  بھی مندر میں مجود تھیں جنہوں نے بعد میں مائے کو الوداع کہنے کے بعد اداکارہ کے ساتھ ایسٹر لنچ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین نے اس سال  بالکل سادگی سے ایسٹر منایا کیونکہ ان کی والدہ 6 اپریل کو دو ہفتوں تک آئی سی یو میں زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کے آخری دنوں میں ان کے ساتھ رہنے کے لیے اپنے تمام پیشہ ورانہ وعدے بھی منسوخ کر دیے تھے اور جنازے کے دوران جذباتی ہوتی دکھائی دیں۔

دوسری جانب کام کے محاذ پر جیکولین کو  آخری بار سونو سود کے ساتھ فلم فتح میں  دیکھا گیا تھا جس کے بعد  وہ اب اداکار اکشے کمار اور رتیش دیشمکھ کی اپکمنگ فلم ہاؤس فل 4 میں اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ ہاؤس فل 4 کے علاوہ اکشے کمار، سنجے دت، دیشا پٹانی، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، شریاس تلپڑے، تشار کپور، پریش راول، جونی لیور، میکا سنگھ، دلیر مہندی، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا اور راہول دیو  کے ساتھ فلم ویلکم ٹو دی جنگل کی کاسٹ کا بھی حصہ ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain