تازہ تر ین

سدھارتھ ملہوترا کا پاپارازی پر غصہ، ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکار جوڑا سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی جلد اپنے گھر میں ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

اداکار کی جانب سے حمل کا اعلان کیے جانے کے بعد ممی ٹو بی کیارا ایڈوانی اپنے پروجیکٹ سے دستبردار ہو کر مکمل طور پر پریگنینسی ٹائم انجوائے کررہی ہیں۔

اسی سلسلے میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی بدھ کے روز ممبئی میں ایک کلینک کے باہر دیکھے گئے، اس موقع پر دلکش کیارا نے ڈھیلا ڈھالا لباس پہن رکھا تھا اور ان کا کیوٹ بے بی بمپ بھی نمایاں تھا۔

کلینک پہنچتے وقت بھی ان کے شوہر اور اداکار سدھارتھ ملہوترا حفاظتی انداز اپنائے انہیں کیمرے کی نظروں سے بچانے کے لیے گاڑی کے دروازے کے سامنے کھڑے نظر آئے اور کیارا ان کی اوٹ میں کلینک میں داخل ہوگئیں۔

بعدازاں کلینک سے واپسی پریہ خوبصورت لمحہ اس وقت دھندلا گیا جب حفاظتی انداز اپنائے سدھارتھ پاپارازیوں پر برس پڑے۔

سدھارتھ ملہوترا کا پاپارازی پر غصہ

پاپارازی کی بنائی گئی ایک ویڈیو میں کیارا کو آرام دہ انداز  میں کلینک سے باہر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جیسے ہی وہ گاڑی میں بیٹھنے لگیں، فوٹوگرافرز قریب آ گئے اور ان کی تصاویر لینے لگے، جب کہ گاڑی میں بیٹھی کیارا نے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کی۔

یہ منظر دیکھ کر سدھارتھ کو غصہ آ گیا اور انہوں نے فوٹوگرافرز کو ڈانٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘یار تم لوگ تمیز سے پیش آؤ، پیچھے ہٹو،کیا تم چاہتے ہو کہ میں واقعی غصے میں آ جاؤں؟ سدھارتھ کے اس ردعمل پر پاپارازی پیچھے ہٹ گئے’۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے سدھارتھ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویسی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی پہلے بچے کے منتظر

سدھارتھ اور کیارا نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پہلے بچے کے منتظر ہیں، اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ذریعے کیا، جس میں دونوں نے ایک چھوٹے بچے کے موزے تھامے ہوئے تھے۔

کیپشن میں لکھا تھا کہ ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ جلد آ رہا ہے ۔

یہ جوڑا 2023 میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں ایک شاندار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔

ان کی ملاقات 2020 میں ہوئی تھی اور 2021 میں دونوں نے فوجی فلم ’شیرشاہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

آنے والے پروجیکٹس

سدھارتھ اس وقت جھانوی کپور کے ساتھ فلم ’پرم سندری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان کے اور بھی کئی پروجیکٹس زیر التوا ہیں جن کا اعلان ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب کیارا نے آیان مکھرجی کی فلم ’وار 2‘ میں ریتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ کام کیا ہے۔

 اس کے علاوہ انہوں نے گیتو موہنداس کی فلم ’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے، جس میں یش مرکزی کردار میں ہیں۔ سدھارتھ کو آخری بار فلم ’یودھا‘ میں دیکھا گیا، جبکہ کیارا کو ’گیم چینجر‘ میں دیکھا گیا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain