تازہ تر ین

جنید جمشید کی کمپنی: پرانا نام رہے گا یا نیا سفر؟

پاکستان کے مقابلہ کمیشن (سی سی پی) نے جنید جمشید (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور یو اینڈ آئی گارمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مجوزہ انضمام کی درخواست کو منظوری دے دی ہے۔

یہ درخواست دونوں کمپنیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر جمع کروائی گئی تھی، جس میں یو اینڈ آئی گارمنٹس کے ذریعے جنید جمشید کے تمام کاروباری اثاثہ جات اور ذمہ داریوں کے حصول کے لیے ایک شیئر سوئپ معاہدے کے تحت انضمام کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

منظور شدہ انضمام کے نتیجے میں جنید جمشید (پرائیویٹ) لمیٹڈ بطور ایک علیحدہ قانونی ادارہ تحلیل ہو جائے گا، اور اس کے تمام آپریشنز، اثاثے اور واجبات یو اینڈ آئی گارمنٹس میں مکمل طور پر ضم کر دیے جائیں گے۔

کمیشن نے اس انضمام کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ الحاق متعلقہ منڈیوں جیسا کہ تیار شدہ ملبوسات، جوتے، فیشن لوازمات، خوشبوئیں اور کاسمیٹکس میں کسی غالب تجارتی پوزیشن کے قیام یا تقویت کا باعث تو نہیں بنے گا۔

پاکستان کے مقابلہ کمیشن کے مطابق، یہ انضمام بنیادی طور پر ایک اندرونی گروپ کی تنظیم نو (intra-group consolidation) کی نوعیت رکھتا ہے، کیونکہ یو اینڈ آئی گارمنٹس پہلے ہی جنید جمشید میں 25 فیصد حصص کی ملکیت رکھتا ہے۔

کمیشن نے مزید وضاحت کی کہ یہ انضمام مارکیٹ میں کسی مسابقتی خلل یا اجارہ داری کا سبب نہیں بنے گا، کیونکہ متعلقہ مارکیٹوں میں محدود ہوریزونٹل اوورلیپ موجود ہیں، داخلے کی راہیں نسبتاً آسان ہیں، اور متعدد فعال مسابقت کنندگان پہلے سے موجود ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain