تازہ تر ین

دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ، ایک کیلا 1800 روپے کا

حالیہ رپورٹس کے مطابق، ترکی کے استنبول ایئرپورٹ کو دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے جہاں خوراک اور مشروبات کی قیمتیں مسافروں کو حیران کر دیتی ہیں۔​

مثال کے طور پر استنبول ایئرپورٹ پر ایک کیلا 5 پاؤنڈز یعنی تقریباً 1800 پاکستانی روپے کا ہے جس نے مسافروں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

اسی طرح ایئرپورٹ پر دیگر خوراکی اشیاء کی قیمتیں بھی غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں جیسا کہ؛

بیئر تقریباً 5600 روپے

90 گرام لازانیا: تقریباً 7800 روپے

کروسان: تقریباً 5600 روپے

اسی طرح فاسٹ فوڈ میکڈونلڈز اور پوپائیز جیسے برانڈز بھی مہنگے داموں پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں جیسے کہ بگ میک برگر  تقریباً 6700 روپے کا ہے۔​

مسافر ان بلند قیمتوں پر حیران اور ناراض ہیں، خاص طور پر جب یہ قیمتیں دیگر بین الاقوامی ایئرپورٹس جیسے فرینکفرٹ یا لا گارڈیا سے دو سے چار گنا زیادہ ہیں ۔​


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain