تازہ تر ین

رونالڈو فالوورز کی دوڑ میں سب سے آگے

معروف معاشی جریدے فوربز نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی شخصیات کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے، جس میں دنیائے فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سرِفہرست ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق، پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس وقت انسٹاگرام پر 652 ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جب کہ ان کے دیرینہ حریف، ارجنٹینا کے عالمی چیمپئن لیونل میسی 555 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فہرست میں تیسرے نمبر پر امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومیز ہیں، جنہیں 420 ملین صارفین فالو کرتے ہیں۔ معروف ریسلر سے اداکار بننے والے ڈوین جانسن المعروف “دی راک” 394 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے اور امریکی ماڈل و کاروباری شخصیت کائلی جینر 393 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

چھٹے نمبر پر امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے ہیں جنہیں 375 ملین لوگ فالو کرتے ہیں، جبکہ ساتویں نمبر پر کم کارڈیشین 357 ملین فالوورز کے ساتھ موجود ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

آٹھویں پوزیشن پر بیونسے 311 ملین فالوورز کے ساتھ فہرست میں شامل ہیں، اور کھلوئی کارڈیشین 303 ملین فالوورز کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ دسویں اور آخری نمبر پر کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ہیں جنہیں 294 ملین صارفین فالو کر رہے ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فہرست میں کسی بھی پاکستانی یا بھارتی شخصیت کو جگہ نہیں ملی، جو سوشل میڈیا کے بدلتے رجحانات اور عالمی سطح پر شہرت کے نئے پیمانوں کو ظاہر کرتا ہے۔

اسکرین گریب

اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain