وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے بعد موسم بدستور خراب ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز نے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، اس سے قبل پی کے-308 نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی۔
حکام نے بتایا کہ فضا میں کئی منٹ چکر لگانے کے بعد پی کے-308 کو ملتان ائیرپورٹ لینڈنگ کی ہدایت کی گئی، جس میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں۔
پی آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ موسم بہتر ہوتے ہی پرواز کو ملتان سے اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا۔