پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں اہم انکشافات کر ڈالے۔
اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں ایک نجی ٹیلی ویژن کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں سے اپنی نجی زندگی سمیت پروفیشنل لائف پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔
تاہم انٹرویو سے اداکارہ کی جانب سے صحت اور بیٹی زارا نور عباس سے متعلق کی جانے والی گفتگو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسما عباس نے بتایا کہ ‘کینسر کی تشخیص سے قبل بھی وہ مختلف طبی مسائل کا شکار تھیں اور اب بھی انہیں کئی بیماریاں لاحق ہیں‘۔
اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے انکشاف کہ ‘انہیں گزشتہ 20 سال سے ذیابیطس کا مرض ہے جبکہ ان کے سروائیکل میں اسکریو اور پلیٹ بھی نصب ہیں‘۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ تقریباً 20 سال قبل ان کا سروائیکل کا آپریشن ہوا تھا جس کے باعث ان کی گردن میں اسکریو اور پلیٹس لگائی گئی ہیں اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بازوؤں کے پٹھے بھی اندر سے پھٹے ہوئے ہیں اور انہیں دیگر طبی پیچیدگیاں بھی درپیش ہیں‘۔
اپنی بیماریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسما عباس کا کہنا تھا کہ ‘کینسر میں مبتلا ہونے سے قبل بھی انہیں متعدد طبی مسائل تھے تاہم انہوں نے کینسر سے صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اسے اپنی زندگی کی لکھی ہوئی تقدیر قرار دیا۔
اسما عباس نے اس بات پر زور دیا کہ ان تمام بیماریوں کے باوجود وہ متحرک زندگی گزار رہی ہیں اور ان کی ثابت قدمی اور متحرک رہنے کی خواہش ہی انہیں چلائے جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ اسما عباس کو 2021 میں کینسر تشخیص ہوا تھا اور انہوں نے 2022 میں بتایا تھا کہ شعاعوں کے ذریعے ان کے ٹیومر کو ختم کر دیا گیا تھا۔
جس کے بعد فروری 2024 میں اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب کینسر سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہیں اور اس نئی زندگی کو خدا کی محبت کا نتیجہ سمجھتی ہیں۔