تازہ تر ین

کوہلی کی وضاحتیں: اداکارہ کی تصویر لائیک کرنا مہنگا پڑ گیا؟

ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی جس پر سب ہی خوش تھے لیکن اس کے بعد ان کی ایک حرکت پر مداح حیران رہ گئے۔

یہ حیرانی اس بات پر تھی کہ ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر فلم، ٹی وی کی اداکارہ اور رقاصہ اونیت کور کی بولڈ تصویر کو لائک کیا تھا۔

ویرات کوہلی کا خوبرو اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنا مداحوں سے نہیں چھپ سکا اور سوشل میڈیا صارفین نے طوفان کھڑا دیا۔

یہاں تک کہ ویرات کوہلی کو اس پر وضاحت دینا پڑگئی۔ کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ سب غیر دانستگی میں ہوا، جان بوجھ کر لائیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

سابق کپتان ویرات کوہلی نے لکھا کہ فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے غلطی سے کوئی انٹریکشن کر لیا، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے مداحوں سے درخواست ہے کہ کوئی غیر ضروری مفروضہ نہ بنایا جائے۔

یاد رہے کہ سب سے پہلے اداکارہ اونیت کور کے ایک فین پیج نے ویرات کوہلی کے لائیک کردہ تصویر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain