پاک بھارت کشیدگی کے درمیان جہاں بھارت نے پاکستانی میڈیا کے بڑے اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بندش لگائی ہے ، اسی تناظر میں اداکارہ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں عزت نفس کا پیغام دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا اشارہ ہانیہ عامر کی جانب زیادہ واضح دکھائی دے رہا ہے۔
عروہ حسین کا کہنا تھا کہ اپنی عزت نفس کا احساس کرنا چاہیے ، پروپیگنڈا ایک ٹول ہے جو جنگوں میں استعمال ہوتا ہے اور بدقسمتی سے ہم اسے دہائیوں سے بھگت رہے ہیں۔
عروہ حسین کا کہنا تھا کہ جب پھر کوئی جنگ ہوتی ہے تو پھر آپ دوسری طرف کے اپنے مداحوں کی فکر نہیں کرتےبلکہ یہ یقین رکھتے ہیں کہ وہ آپ کے مداح رہیں گےجب تک آپ اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور جس زمین نے آپ کو اس مقام تک پہنچایا ۔
عروہ کا کہنا تھا کہ پھر آپ کو عزت نفس کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپنی حدود کا بھی،اپنے گھر کا سب سے پہلے خیال رکھنا زیادہ ضروری ہے۔
عروہ نے نوٹ کے آخر میں لکھا کہ کوئی ان تمام باتوں کو تعلیمی نصاب میں لکھوا دے، عروہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین فوراً چونک اٹھے اور انہوں نے ہانیہ عامر کا نام لےلیا اور واضح طور پر کہا کہ ہانیہ عامر ہی یہ سب کررہی ہیں۔
عروہ حسین نے بظاہر یا بالواسطہ اپنے لفظوں سے ہانیہ عامر کو نشانہ بنایا ہے جن کا اکاؤنٹ مودی سرکار نے بلاک کردیا ہے اور وہ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ان تمام بھارتیوں کا شکریہ ادا کرتی نظر آرہی ہیں جو وی پی این پروٹوکول کا استعمال کرکے ہانیہ عامر کے اکاونٹ تک رسائی حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔
اس دوران ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پوسٹس کا کمنٹس سیکشن دلچسپ منظر پیش کرنے لگا جہاں چند روز قبل بھارتی انٹرنیٹ صارفین ‘Unfollow’ کے نعرے بلند کرتے نظر آرہے تھے وہیں اب بانیہ عامر کا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک ہونے کے بعد بھارتی پرستار VPN لگا کر اداکارہ کی پوسٹس پر لائک اور کمنٹس کرنے پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی مداحوں کی اس دیوانگی پر ہانیہ عامر بھی خاموش نہ رہ سکیں اور مزاح سے بھرپور انداز میں انڈین فینز سے اظہار تشکر کرتی نظر آئیں۔

ایک بھارتی مداح نے لکھا ‘ہیلو ہانیہ، VPN کا سبسکرپشن لیا صرف تمہارے لیے، لَو فرام انڈیا’ جسکے جواب میں ہانیہ عامر نے بھی لکھا ‘لَو یو’
ایک اور بھارتی مداح نے لکھا ‘اٹس اوکے بےبی، ہم آپ کی پوسٹس مریخ سے بھی دیکھ لیں گے’، جسکے جواب میں ہانیہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا ‘صدقے’
ہانیہ عامر کی مقبولیت کو دھچکا
دوسری جانب بھارتی صارفین کے لیے پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام کی حالیہ بندش نے نہ صرف سوشل میڈیا کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے بلکہ اس کے اثرات پاکستانی شوبز انڈسٹری سے جڑے فنکاروں کی مقبولیت پر بھی پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا آئیکون ہانیہ عامر، جو انسٹاگرام پر لاکھوں مداحوں کی ہردلعزیز تھیں، اچانک اپنے اکاؤنٹ کی انگیجمنٹ میں شدید کمی کا سامنا کر رہی ہیں۔
بھارت میں انسٹاگرام تک رسائی محدود ہونے کے بعد ہانیہ کے فالورز تو بدستور موجود ہیں، لیکن ان کی پوسٹس پر لائکس اور کمنٹس کی تعداد میں واضح کمی آ چکی ہے۔
ہانیہ کی حالیہ پوسٹس، جو ماضی میں چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں لائکس اور ہزاروں کمنٹس سے بھر جاتی تھیں، اب بمشکل چند ہزار لائکس تک محدود ہو چکی ہیں۔