انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کے اہم کھلاڑی کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابراعظم کی ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کرنیوالے مچل اوون کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز پنجاب کنگز نے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
وہ آئی پی ایل میں آل راؤنڈر گلین میکسویل کی انجری کے باعث پنجاب کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں، جنہیں 3 کروڑ بھارتی روپوں میں سائن کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی نے مچل اوون کو جنوبی افریقی کرکٹر کوربن بوش کی جگہ سپلیمنٹری کھلاڑی کے طور پر شامل کیا تھا، جنہوں نے معاہدہ ختم ہونے کے بعد آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کی۔