تازہ تر ین

ہر 4 دن بعد بندہ غائب، پولیس کچھ نہیں کر رہی، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے ایک سال سے زائد عرصہ سے لاپتہ 4 بھائیوں کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہمارے پاس ہر تین چار دن بعد کیس آتا ہے کہ بندہ غائب ہو گیا۔ ہمیں پولیس سے امیدیں ہیں لیکن پولیس کچھ نہیں کر رہی۔

ڈائریکٹر لیگل اسلام آباد پولیس نے کہا لوگ خود چلے جاتے ہیں اور تاثر دیا جاتا ہے کہ غائب کر دیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا 3 پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا تھا مگر انہیں گرفتار ہی نہیں کیا گیا۔

جسٹس محمد آصف نے کہا اب تک وارنٹ لے لینے چاہئیں تھے، آپ کے اور میرے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے، پھر ہم کیا کریں گے؟

مزید برآں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی جی امیگریشن، پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو جسٹس بابر ستار کی کورٹ سے توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹس کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت میں قائم مقام چیف جسٹس خود بینچ سے الگ ہو گئے، جسٹس خادم سومرو کی سربراہی میں ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

شہری محمد سہیل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف کیس میں ان کے وکیل نے کہا ڈی جی امیگریشن عدالت میں پیش ہوئے، انہیں اعلیٰ عدالتوں کے آرڈرز کا بتایا گیا کہ اُن پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا جا رہا تو وہ مطمئن نہیں کر سکے تھے  ۔ سنگل بینچ نے پوچھا کہ ان کی کورٹ کے آرڈرز ہائی کورٹ کی ویب سائٹ سے غائب کیوں کر دیے گئے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain