پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (LOC) پر برنالہ، کوٹلی اودھم پور، اور دودنیال سیکٹر میں بھارتی چوکیاں تباہ کر دیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی بھارتی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔ تباہ کی گئی چوکیوں کو بھارتی افواج کی جانب سے سرحد پار گولہ باری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ پاک فوج کی یہ فوری اور مؤثر کارروائی ملک کی خودمختاری کے دفاع کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔