بھارتی ایئر مارشل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں پاک فضائیہ نے ان کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے، تاہم واضح طور پر یہ کہنے سے انہوں نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگر میں اس بات کی تصدیق کردوں کہ پاک فضائیہ نے رافیل کو مار گرایا ہے تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔انہوں نے رافیل جہاز کے تباہ ہونے کا ڈھکا چھپا اعتراف کیا، تاہم واضح الفاظ میں ایسا کہنے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت دیگر جہاز بھی تباہ کیے ہیں، جس کی انٹرنیشنل میڈیا بھی تصدیق کررہا ہے۔پاکستان نے انڈیا کو سب سے بڑا نقصان ان کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی کی صورت میں پہنچایا۔ اس کے علاوہ دشمن کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا جو چھپایا جارہا ہے۔یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاکستان بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔’بلغاریہ ملٹری ریویو‘ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو تباہ کیا، جو سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے۔
