تازہ تر ین

پاک بھارت مذاکرات: “خبریں” کی ‘بریکنگ نیوز’ درست ثابت، ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کردی

روزنامہ “خبریں” نے ایک روز قبل اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان متوقع مذاکرات میں کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دیگر حساس معاملات زیر غور آئیں گے۔ اب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کی پیشکش نے اس رپورٹ پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک آئندہ 90 روز میں کسی غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر آمادہ ہو چکے ہیں، جہاں نہ صرف سیز فائر کی شرائط پر عملدرآمد بلکہ تاریخی تنازعات جیسے کہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر بھی سنجیدہ گفتگو ہو گی۔

ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا: “میں مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، یہ وقت ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی بنیاد رکھی جائے۔” ان کے اس بیان کو عالمی سفارتی حلقوں میں ایک بڑی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

“خبریں” کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ جنگ بندی کے لیے امریکہ نے بھارت اور سعودی عرب نے پاکستان کو گارنٹی دی تھی۔ اب مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں انہی ممالک کا کردار کلیدی ہوگا۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ “خبریں” کی بروقت رپورٹنگ نے ایک بار پھر اس کی صحافتی ساکھ کو مضبوط کیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain