تازہ تر ین

بھارت ایڈونچر سے پہلے سو بار سوچے گا– محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈرون حملےمیں شہید ہونے والے علی حیدر کی رہائش گاہ آمد، وفاقی وزیر داخلہ نے علی حیدر شہید کے والد محمد اسلم اور والدہ شمیم بی بی سے ملاقات کی، شہیدعلی حیدر آٹھ بہنوں کااکلوتا بھائی تھا۔
علی حیدر شہید پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر برگر کا کاؤنٹر لگاتا تھا، شہید علی حیدر کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، وفاقی وزیر داخلہ نے شہید علی حیدر کے ساتھ زخمی کزن فیصل منظور کی حوصلہ افزائی کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطافرمائے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈرون حملے میں شہید کے2 کزن زخمی بھی ہوئے،علی حیدر کے والد مزدوری کرتے ہیں، علی حیدر اپنے والدین کا واحد سہارا ہے ،جو بھی ممکن ہوا شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

 محسن نقوی نے کہا بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا ،پی ایس ایل کے حوالے سے آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا،بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون سے ملی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain