تازہ تر ین

شامی سکالر ڈاکٹر عبدالعزیز کا افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین

دمشق/اسلام آباد: شام کے معروف اسلامی اسکالر اور صوفی راہنما ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے افواجِ پاکستان کو بھارت کے خلاف حالیہ معرکے میں فتح حاصل کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اس کامیابی کو نہ صرف دو ریاستوں کی جنگ بلکہ ایمان و کفر کی معرکہ آرائی قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالعزیز نے کہا: “اس وقت پاکستان کی بہادری کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ ہماری افواج ہماری شان اور ہماری صف بندی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے۔”

انہوں نے سورۃ الصف کی آیت 4 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایسے ہی مجاہدین سے محبت کرتا ہے جو متحد ہو کر اس کے راستے میں لڑتے ہیں۔

انہوں نے افواجِ پاکستان کے سربراہ اور ہر سپاہی کو صوفیاء کی جماعت کی جانب سے سلامِ عقیدت پیش کیا اور کہا: “آپ نے ایسا کام کر دکھایا ہے کہ تاریخ آپ کے نام سے بھری رہے گی۔ آپ کو فتح مبارک ہو، اللہ نے پاکستان کو محفوظ رکھا اور سربلند کیا۔”

ڈاکٹر عبدالعزیز نے دشمنانِ اسلام کو خبردار کرتے ہوئے کہا: “اب ہنود کے بعد یہود کی باری ہے، اللہ اکبر، اللہ آپ کی نصرت فرمائے۔”

انہوں نے کہا کہ وہ خود صوفیاء کی جماعت کے قائد کی حیثیت سے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain