تازہ تر ین

مودی کو بڑا جھٹکا؛ ترک کمپنی کا بھارت کیخلاف مقدمہ

ترک کمپنی چیلےبی نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے پر مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ایئرپورٹ ’گراؤنڈ ہینڈلنگ‘ کی خدمات فراہم کرنے والی ترک کمپنی چیلےبی (Çelebi) دہلی ہائی کورٹ پہنچ گئی۔

کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی حکومت نے سیکیورٹی کلیئرنس قومی سلامتی کے مبہم خدشات کی بنا پر منسوخ کی گئی لیکن اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ کس طرح ہماری کمپنی قومی سلامتی کے لیے اچانک ایک خطرہ بن گئی یہ قانونی طور پر ناقابل قبول ہے۔

کمپنی چیلےبی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے شیئرہولڈرز ترکیہ میں رجسٹرڈ ہیں لیکن کمپنی کی کنٹرولنگ ملکیت ترکیہ سے باہر کے اداروں کے پاس ہے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اچانک اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کیا گیا جس سے 3 ہزار 791 ملازمین کے بیروزگار ہونے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہونے کا امکان ہے۔

چیلےبی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نئی دہلی، کیرالا، بینگلور، حیدرآباد اور گوا میں گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کر رہے اور اس کے لیے بھارتی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی اداروں سے جانچ اور تمام ضروری منظوری کے بعد کام شروع کیا تھا۔

خیال رہے کہ مودی سرکار کا چیلے بی کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت سے جنگ میں ترکیہ نے پاکستان کی حمایت کی جس پر بھارتی عوام میں غصہ پایا جاتا ہے۔

اس مقدمے کی سماعت ممکنہ طور پر پیر کے روز ہوسکتی ہے۔ تاحال بھارتی حکومت نے کمپنی کی جانب سے دائر مقدمے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

تاہم بھارت کے نائب وزیر ہوا بازی مرلی دھر موہول نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کہا کہ ملک بھر سے چیلےبی پر پابندی لگانے کے مطالبے موصول ہوئے اور حکومت نے قومی مفاد میں ان مطالبات کو سنجیدگی سے لیا۔

اسی ہفتے ممبئی میں شیو سینا پارٹی، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی اتحادی ہے، نے چیلےبی کے خلاف احتجاج کیا اور ممبئی ایئرپورٹ سے اس کا معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جمعرات کی رات دہلی ایئرپورٹ نے بھی اعلان کیا کہ اس نے چیلےبی کے ساتھ گراؤنڈ ہینڈلنگ اور کارگو آپریشنز میں شراکت داری کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایئر انڈیا نے بھی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ترک ایئرلائن سے انڈیگو کے معاہدے کو روکا جائے کیونکہ ترکیہ کی پاکستان کے لیے حمایت نے سیکیورٹی خدشات پیدا کر دیے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain