تازہ تر ین

مودی سرکار پاکستان دشمنی میں اندھی ہوگئی؛ بھارتی خاتون ولاگر کو گرفتار کرلیا

پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے اپنے ملک کی معروف ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا کو حراست میں لے کر5 روز کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

خاتون ولاگر کو ہریانہ سے صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کیوں کہ وہ دو بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں اور دہلی میں ایک پاکستانی افسر سے بھی ملاقات کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا پر ایک پاکستانی شہری کے ساتھ رابطے رکھنے اور حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ دو سال قبل دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے گئی تھیں جہاں احسان الرحیم سے دوستی ہوئی۔

پولیس کے بقول جیوتی نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے دو بار پاکستان کا سفر کیا اور احسان الرحیم کے جاننے والے ایک شخص علی اعوان سے ملاقات کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیوتی کے پاکستان میں قیام اور سفر کا انتظام بھی اسی علی اعوان نے کیا تھا اور اُسی نے پاکستانی انٹیلیجنس حکام کے ساتھ ملاقات کروائی۔

جیوتی کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق وہ پاکستان میں شاکر اور رانا شہباز نامی حکام سے ملی تھی اور شاکر کا موبائل نمبر شک سے بچنے کے لیے ’جٹ رندھاوا‘ کے نام سے فون میں محفوظ کیا۔

بعد ازاں جیوتی بھارت واپس آگئی لیکن واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ اور ٹیلی گرام کے ذریعے ان تمام لوگوں سے مسلسل رابطے میں رہی اور حساس معلومات بتادیں۔

ڈی ایس پی کمل جیت نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون ولاگر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی پولیس آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ خاتون ولاگر کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے مشکوک چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب پر ساڑھے تین لاکھ اور انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جو ٹریول ویڈیوز شیئر کیں ان میں پاکستان کے دورے کی بھی ویڈیوز ہیں۔ جن میں وہ پاکستانی دکانداروں سے خریداری کرتے اور چائے پیتے نظر آ رہی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain