تازہ تر ین

اسٹوکس کی وضاحت – گالف کے الزامات کو سختی سے مسترد کیا

انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم پر بہت زیادہ گالف کھیلنے کے الزام کو مسترد کردیا۔

 انگلینڈ کے بارے میں حالیہ کچھ عرصے میں یہ بات عام ہورہی ہے کہ وہ بہت زیادہ گالف کھیلنے کے سبب اپنے میچز کی تیاری پر توجہ نہیں دیتی، فٹنس مسائل سے دوچار رہنے والے بین اسٹوکس کی آئندہ ہفتے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ کیلیے واپسی متوقع ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں مجھے غصہ دلاتی ہیں، آپ نے سنا ہوگا کہ ہم زیادہ ٹریننگ نہیں کرتے بلکہ گالف میں مشغول رہتے ہیں، اسی وجہ سے اپنے میچز کی تیاری پر توجہ نہیں رہتی۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ الزام مکمل طور پر بکواس ہے، یہ باتیں وہ کرتے ہیں جو خود ٹاپ لیول پر کھیل چکے، اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ آپ صبح جاگیں اور سیدھے میچ کیلیے میدان میں اترجائیں، ٹاپ لیول پر مکمل تیاری کے بغیر کیسے کھیلا جاسکتا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain