تازہ تر ین

جلد غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کریں گے:نیتن یاہو کی دھمکی

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور متعدد علاقوں پر قابض ہوچکی ہیں اور اس دوران وزیراعظم نیتن یاہو کے ایک بیان سے ان کے جارحانہ عزائم کھل کر سامنے آگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں غزہ پر مکمل کنٹرول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ شدید لڑائی جاری ہے اور ہم پیشقدمی کر رہے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں کا “مکمل کنٹرول” حاصل کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہمیں اسی انداز میں آگے بڑھنے دیں۔ اگر ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالی گی تو جلد کامیابی حاصل کرلیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کا دائرہ وسیع تر کر دیا ہے۔

اسی دوران اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس اور قریبی علاقوں بنی سہیلا اور عبسان کے شہریوں کو فوری انخلا کا حکم دیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بین الاقوامی مبصرین پہلے ہی ان کارروائیوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں اور انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں جس کے لیے قطر، مصر اور امریکا ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain