تازہ تر ین

راجکمار راؤ جھانوی کپور کی فین ،پیشہ ورانہ لگن کک تعریف کر ڈالی

بالی وڈ اداکار راجکمار راؤ نے اپنی ساتھی اداکارہ جھانوی کپور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا۔

راجکمار راؤ  اور جھانوی کپور نے بالی وڈ کی دو فلموں ‘روحی’ اور ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ میں ایک ساتھ کام کیا جس کے ساتھ ہی  دونوں اداکاروں کا رشتہ ساتھی اداکاروں سے بڑھ کر بہترین دوستوں کے زمرے تک پہنچ گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جب حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکار راجکمار راؤ سے  جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اداکارہ کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

اپنے انٹرویو میں اداکارہ جھانوی کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجکمار راؤ نے ان کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی اور بونی کپور کی بڑی بیٹی کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا تجربہ تھا لیکن ان کی کام کے تئیں وابستگی بہت متاثر کن ہے۔

راجکمار راؤ نےبتایا کہ ‘جھانوی کو اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ وہ بیمار ہیں، انہیں اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ ان کی ذاتی زندگی میں کیا ہو رہا ہے اگر وہ سیٹ پر ہیں تو وہ اپنے کردار کو اپنا 100 فیصد دے رہی ہوتی ہیں‘۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ‘جھانوی کی اپنے فن سے وابستگی قابل تعریف ہے کیونکہ اداکارہ نے اپنی پہلی فلم ‘دھڑک’ سے لے کر اب تک بطور اداکارہ اپنے کام کو بہتر کرتے ہوئے  بہت ترقی کی ہے جوکہ ان کے کام سے جھلکتا ہے‘۔

جب جھانوی نے راجکمار راؤ کی تعریف کی

دوسری جانب  اداکارہ جھانوی کپور نے بھی کپل شرما کے معروف کامیڈی شو  میں اپنی فلم ‘روحی‘ کی پروموشنز کے دوران اداکار راجکمار راؤ کی فنکارانہ صلاحیتوں کو خوب سراہا تھا۔

جھانوی کپور نے انکشاف کیا تھا کہ وہ سیٹ پر آنے سے پہلے اپنے ڈائیلاگ یاد کر لیتی ہیں لیکن اگر سیٹ پر مکالموں میں عین موقع پر تبدیلیاں ہوں تو گھبرا جاتی ہیں۔

 انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘راجکمار راؤ کو شوٹنگ سے صرف 5 منٹ پہلے طویل مونولاگ دیا گیا تھا اور انہوں نے صرف پانچ منٹ بعد اسے بالکل پرفیکٹ انداز میں ادا کیا یہاں تک کہ اس سین میں ایک جذباتی سین بھی تھا جس کے دوران وہ روئے بھی تھے۔

جھانوی کپور نے آخر میں اداکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ راجکمار راؤ کی اداکاری سے اتنی متاثر ہوئی تھیں کہ انہوں نے پورے سین میں راجکمار کو صرف حیرت سے دیکھا تھا بلاشبہ وہ ایک باکمال ایکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ کام کے محاذ پر اداکار راجکمار راؤ  اداکارہ وامیکا گبی کے ساتھ اپنی اپکمنگ  کامیڈی فلم ‘بھول چوک معاف’ میں نظر آئیں گے۔

 راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ‘بھول چوک معاف’ 23 مئی 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جس کے ساتھ میڈوک فلمز نے  15 مئی سے فلم کیلئے اپنی مارکیٹنگ مہم دوبارہ شروع کردی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain