تازہ تر ین

کاپی رائٹ تنازع کے بعد ہاؤس فل5 کا ٹیزر یوٹیوب پر بحال

بالی وڈ کی خاصی انتظار کی جانے والی فلم ہاؤس فل 5 کا ٹیزر قانونی تنازع کے بعد یوٹیوب پر واپس آگیا ہے۔

خیال رہے کہ فلم کا ٹیزر 30 اپریل کو جاری کیا گیا تھا تاہم فلم کے میکرز کو 9 مئی کو اس وقت دھچکا پہنچا جب یوٹیوب نے غیر متوقع طور پر موفیوژن اسٹوڈیوز کے کاپی رائٹ کلیم کا حوالہ دیتے ہوئے ہاؤس فل 5 کا ٹیزر ہٹا دیا۔

یوٹیوب نے موفیوژن اسٹوڈیوز کی جانب سے گانے ‘لال پری’ کے استعمال پر کاپی رائٹ کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیزر کو ہٹایا تھا اور ٹیزر دیکھنے پہنچنے والے ناظرین کو ایک پیغام ملا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کلیم کی وجہ سے ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

اس گانے کو یو یو ہنی سنگھ نے کمپوز کیا ہے تاہم موفیوژن اسٹوڈیوز نے دعویٰ کیا کہ اس گانے کے حقوق ان کے پاس ہیں۔

یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب یویو ہنی سنگھ کے کمپوز کردہ گانے ‘لال پری’ کو ہاؤس فل 5 کے ٹیزر میں شامل کیا گیا تھا۔

جس پر یو یو ہنی سنگھ نے پروڈکشن کمپنی کو باضابطہ طور پر ایک تحریری اعلان فراہم کیا ہے کہ وہ اکیلے ہی گانے کے تمام تر حقوق کے مالک ہیں اور انہوں نے خود اسے خصوصی طور پر ناڈیاڈوالا گرینڈسنز کو فروخت کر دیا ہے۔

جس کے بعد ساجد ناڈیاڈوالا نے موفیوژن اسٹوڈیو اور یوٹیوب کے خلاف 25، 25 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا اور ٹیزر کی بحالی کے لیے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو لیگل نوٹس بھی جاری کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘ناڈیاڈوالا گرینڈسنز انٹرٹینمنٹ کی ٹیم نے اپنا مقدمہ مضبوط طریقے سے پیش کیا جس میں یو یو ہنی سنگھ کا اجازت نامہ ایک اہم ثبوت ثابت ہوا۔

جس کے نتیجے میں یوٹیوب نے ویڈیو پر جاری کردہ کاپی رائٹ اسٹرائیک ختم کردیا اور اس طرح ٹیزر اب 20 مئی سے پلیٹ فارم پر واپس آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہاؤس فل 5 اسٹارز میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، فردین خان، جیکولین فرنینڈس، سونم باجوہ، نرگس فخری، سنجے دت، جیکی شروف، نانا پاٹیکر، چنکی پانڈے، جانی لیور، شریاس تلپڑے، ڈنوترا شرما، رنیترا سنگھا، رنگیتا موری، رنجیتا اور دیگر شامل ہیں۔

اس کی ہدایت کاری دوستانہ (2008) سے شہرت پانے والے ڈائریکٹر ترون منسوخانی نے کی ہے اور یہ 6 جون 2025 کو بقرہ عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain