تازہ تر ین

کانکرز بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پرقومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

کانکرز بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پرقومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ اسٹارز اور چیلنجرز کے درمیان کوالیفائر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ کوالیفائر جمعرات اور فائنل ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کپتان  فاطمہ ثنا کی قیادت میں  کانکرز نے پی سی بی کے تحت پرقومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پانچ ٹیموں کے درمیان ہونے والے30 لاکھ روپے انعامی رقم کےایونٹ میں 10 پوائنٹس جوڑنے والی کانکرز، اسٹارز اور چیلنجرز نے مشترکہ طور پر 10، 10 پوائٹس حاصل کیے۔

تاہم،0.793 کا نیٹ رن ریٹ پانے والی کانکرز نے پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہونے کے ناطے فائنل کھیلنے کا حق حاصل کرلیا۔

اسٹارز نے 0.493 اور قومی ون ڈے چیمپئین چیلنجرز نے0.267 کا نیٹ رن ریٹ حاصل کیا۔

جمعرات کو کوالیفائرمیں اسٹارز اور چیلینجرز فاتح بن کر فائنل میں رسائی پانے کی کوشش کریں گی۔

دوسری جانب بالترتیب 6 اور4 پوائنٹس حاصل کرنے والی اسٹرائیکرز اورانونسیبلز کی ٹیمیں ایونٹ سے باہرہوگئیں۔ قبل ازیں ایونٹ میں منگل کو ڈبل لیگ کے آخری میچز کھیلے  گئے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیلنجرز نے اسٹرائیکرز کو 77 رنز سے ہرادیا جبکہ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹارز نے کانکررز کو 5  وکٹوں سے مات دے دی۔

چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 168 رنز بنائے،صدف شمس 53 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ یسریٰ عامر نے 39 رنز بنائے، نورین یعقوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں اسٹرائیکرز 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایمان فاطمہ نے 34 رنز کے ساتھ مزاحمت کی ،رابعہ رانی نے 4 اوورز میں صرف ایک رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ صدف شمس  پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں  اسٹارز نےکانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 119 رنز بنائے۔سیدہ عروب شاہ نے 46 اورنجیہہ علوی نے 43 رنز ناٹ آوٹ بنائے انوشا ناصر اور طوبُی حسن نے دو، دو وکٹیں باہم تقسیم کیں۔

اسٹارز نے حورینہ سجاد کے 38 رنز کی بدولت  18 ویں اوور میں ہدف پالیا جبکہ اس کی 5 کھلاڑی آوٹ ہوئیں۔طوبہ حسن نے 26 رنز جوڑے، نشرہ سندھو نے 2  کھلاڑیوں کو چلتا کیا، طوبہ حسن پلیئر آف دی میچ رہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain