تازہ تر ین

جوہری مذاکرات سے کوئی نتیجہ متوقع نہیں: آیت اللہ خامنہ ای

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک تقریر میں کہا کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات سے کسی نتیجے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔یران اور مغربی طاقتوں کے درمیان یورینیم افزودگی کے معاملے پر تنازع جاری ہے۔ایسے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات سے کوئی نتائج نکلیں گے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوگا، ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم نہ کرنا بڑی غلطی ہے۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 12 اپریل سے عمان کی ثالثی میں 4 دور کے جوہری مذاکرات ہو چکے ہیں، جو 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکا کے علیحدہ ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے سب سے اہم رابطے تصور کیے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain