تازہ تر ین

شگفتہ اعجاز کی وزن میں حیرت انگیز کمی،آخر وجہ کیا؟

سینئر پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کی وزن میں حیرت انگیز کمی کے بعد نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شگفتہ اعجاز حال ہی میں اپنی نئی تصاویر کے باعث خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں کے ان کے وزن میں حیرت انگیز کمی نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

 شگفتہ اعجاز نے شوہر یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد زندگی کے ایک مشکل مرحلے سے گزرنے کے بعد دوبارہ معمولات زندگی کی طرف واپسی شروع کی ہے۔ ان کے شوہر کینسر جیسے موذی مرض سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔

حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے سرخ ساڑھی میں اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ وزن میں نمایاں کمی کے بعد خاصی تبدیل نظر آئیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی شیئر کیا: “اگر میرا ذہن کسی خیال کو تصور کر سکتا ہے اور میرا دل اس پر یقین رکھتا ہے، تو میں اسے حاصل بھی کر سکتی ہوں۔”

سوشل میڈیا پر مداح ان کی اس ٹرانسفارمیشن کو خوب سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وزن کی حد سے زیادہ کمی سے ان کی عمر زیادہ نظر آرہی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain