تازہ تر ین

شکیرا کے کنسرٹ کے باعث خسرہ پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت نے وارننگ جاری کردی

نیوجرسی محکمہ صحت نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایسٹ ردر فورڈ میں واقع میٹ لائف اسٹیڈیم میں منعقدہ شکیرا کے کنسرٹ میں شریک افراد خسرہ وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محمکہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک غیر مقامی شخص جو خسرہ سے متاثر تھا، اس کنسرٹ میں شریک ہوا تھا جس کے بعد اس کنسرٹ میں شرکت کرنے والے افراد میں خسرہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے خسرہ کی مکمل ویکسین نہیں لگوائی یا جنہیں پہلے خسرہ نہیں ہوا، انہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ متاثرہ افراد میں علامات 6 جون تک ظاہر ہو سکتی ہیں۔

محکمہ کی جانب سے جاری کردی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کنسرٹ میں شریک افراد اگر خسرہ کی علامات محسوس کریں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں، مگر کسی بھی کلینک یا اسپتال جانے سے پہلے فون پر اطلاع دینا ضروری ہے تاکہ دوسروں کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

یاد رہے کہ خسرہ کی علامات میں تیز بخار، کھانسی، ناک بہنا، سرخ آنکھیں اور جلد پر سرخ دھبے شامل ہیں۔ یہ بیماری ہوا کے ذریعے یا متاثرہ شخص کی تھوک یا بلغم سے پھیلتی ہے، اور اس کے جراثیم ایک سے دو گھنٹے تک فضا میں موجود رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیو جرسی کے اس کنسرٹ میں شریک افراد اور بشمول بچوں کو حکام نے ایم ایم آر ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے، خصوصاً سفر کرنے والے افراد پر یہ ویکسین لگوانا لازم قرار دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain